دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائم مقام صدر سینٹرل پنجاب رانا محمد فاروق سعید کی طرف سے تمام ڈویژنل ضلعی شہری اور تحصیل تنظیموں کے ساتھ ساتھ الائیڈ ونگز ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی ورکرز کو ہدایت کردی۔ ہدایت کے مطابق 5 جولائی 2023 کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا کہا گیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے اور ضیاء الحق مارشل لاء کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 46 واں یوم سیاہ کل 5 جولائی کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائم مقام صدر سینٹرل پنجاب رانا محمد فاروق سعید کی طرف سے تمام ڈویژنل ضلعی شہری اور تحصیل تنظیموں کے ساتھ ساتھ الائیڈ ونگز ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی ورکرز کو ہدایت کردی۔ ہدایت کے مطابق 5 جولائی 2023 کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا کہا گیا ہے۔

پارٹی کی سینیئر قیادت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام شرکاء کو بازووں پر بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھنے اور آئین شکنی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا کہا گیا ہے۔

ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی دفاتر میں بھی سیاہ پرچم لہرایا جائے گا اور پارٹی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء لگا دیا تھا۔

About The Author