چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے
،،، انسداد دہشتگردی عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعا پر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے
انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے چیرمین پی ٹی آئی، میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر سمیت دیگر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر چیرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے کنٹینر جلانے اور
ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو