دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سمندری طوفان بیپر جوائے کراچی سےمزید دُورہوگیا

آج پاکستانی ساحل پر کیٹی بندر اور بھارت گجرات سے ٹکرائے گا

سمندری طوفان بیپر جوائے کراچی سےمزید دُورہوگیا، آج پاکستانی ساحل پر کیٹی بندر اور بھارت گجرات سے ٹکرائے گا ، طوفان کا کراچی سے فاصلہ دو سو پچاس کلومیٹر ہو گیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ، سمندری طوفان کا ٹھٹھہ سے فاصلہ دو سو چالیس کلومیٹر جبکہ کیٹی بندر سے ایک سو پچاس کلومیٹر رہ گیا ہے ۔

طوفان کے مرکز میں ہوائیں ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، طوفان کے مرکز اور اطراف میں تیس فٹ بلند لہریں بھی اٹھ رہی ہیں ۔

این ڈی ایم کے مطابق، سترہ جون تک ٹھٹھہ ، بدین ، سجاول ، تھرپارکر ، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

سمندری طوفان بیپر جوائے کے اثرات، کراچی میں سمندر میں طغیانی آ گئی ، لہریں کئی فٹ بلند ہوگئیں

کراچی کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش ہوئی۔

سی ویو جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند کردی گئی۔

کیماڑی ، ملیر، جنوبی کراچی ، کورنگی سمیت ٹھٹھہ ، سجاول اور بدین میں سیلاب کا شدید خطرہ ہے ۔

بدین ، کیٹی بندر ، سجاول ، تھرپارکر میں بھی طوفانی ہوائیں اور بارش ۔۔۔  ٹھٹھہ میں چھتیں اڑ گئیں

 کراچی میں زیر تعمیر بلند وبالا عمارتوں پر کام روکنے کی ہدایت کردی گئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے چالیس خطرناک عمارتیں اور دکانیں خالی کرالیں۔

ابراہیم حیدری اور چشمہ گوٹھ سمیت کراچی کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مطابق ساٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

باقی دس ہزار افراد کو بھی منتقل کیا جارہا ہے۔

ملیر انتظامیہ کے مطابق  سترہ مقامات پر کیمپس لگائے  گئے ہیں۔ متاثرین کے لئے طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ کیمپس میں خوراک اور پینے کا  پانی تک دستیاب نہیں۔

About The Author