دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں سے مشقت کیخلاف عالمی دن منایا جارہا ہے

گذشتہ سال پنجاب بھر میں بچوں سے مشقت کے اکتیس سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارہ جون بچوں سے مشقت کیخلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے

،،، چائلڈ لیبر سے بچوں کی حفاظت اور جبری مشقت کے خلاف کام کرنے والے ادارے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق صرف

گذشتہ سال پنجاب بھر میں بچوں سے مشقت کے اکتیس سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور میں چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر بچوں نے آگہی واک میں شرکت کی۔ سب کا ایک ہی پیغام تھا کہ ،، ننھے ہاتھوں میں ،، اوزار نہیں ،، قلم تھماؤ

نصف صدی سے بچوں کے تحفظ اور چائلڈ لیبر کے خلاف کام کرنے والے ادارے

،،، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گذشتہ چار سالوں میں انیس ہزار بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر تعلیم فراہم کرنے کے اقدامات کیے۔

اس وقت بھی بارہ سو سے زائد بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر ہیں

سارہ احمد ،، چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ،،، (ہمیں جہاں بھی اطلاع ملتی ہے ،،، کارروائی کرتے ہیں

،،، بچوں کو بازیاب کرا کر انکو تعلیم دی جاتی ہے ،، کھانا دیا جاتا ہے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال پنجاب بھر میں چائلڈ لیبر کے اکتیس سو واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ ایک سال کے دوران بچوں سے بھیک منگوانے کے

پانچ ہزار چار سو کیسز سامنے آئے۔ بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیم کے مطابق

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے قوانین بنانا ضروری ہیں

افتخار مبارک ،،، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سرچ فار جسٹس ،،، (بچوں کو اسکول بھیجنا ہوگا انتظامات کرنے ہوں گے ان کے حقوق پر بات کرنا ہوگی)

آئین پاکستان کا آرٹیکل گیارہ چودہ سال سے کم عمر بچوں سے خطرناک مشقت کی ممانعت کرتا ہے

،، آرٹیکل پچیس پانچ سال سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کیلئے لازمی اور مفت تعلیم کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

About The Author