دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،آصف زرداری

پاکستان میں اب بھی آگے جانے کی صلاحیت ہے،سابق صدر آصف زرداری

پیپلزپارٹی حکومت میں ہمیشہ کاروباری حضرات کا خیال رکھاگیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ
پاکستان میں اب بھی آگے جانے کی صلاحیت ہے

ہمارے پاس افرادی قوت کے ساتھ ساتھ سب کچھ ہے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کا خیال رکھا ۔

پہلے لوگوں کو امیر کرو پھر ان پر ٹیکس لگاو ۔

معیشت کی بہتری ہماری آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔

مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

اصل بات یہ ہے کہ میثاق معیشت کیا جائے۔

چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کی ضرورت ہے ۔

چین کا معاشی منصوبہ آئندہ 50سال کیلئے ہے۔

معاشی منصوبہ بندی چند دنوں کیلئے نہیں سالوں کیلئے ہوتی ہے۔

میں نے جو ریٹ ایران سے لے کر دیا وہ کہیں سے اور نہیں ملے گا ۔

یہاں اگر قطر سے مہنگی گیس آئے گی تو مہنگی بیچی جائے گی

ماضی کی حکومتوں کو چارٹر آف اکانومی پر کام کرنے کا کہاتھا

نو آبادیاتی نظام کے معاشی طریقہ کار سے جان چھڑانی ہو گی

لوگ اس لئے یاد رکھے جاتے ہیں کہ انہوں نے کیا کیا

پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،

میثاق معیشت میں طویل پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے،آصف زرداری نے مزید کہا کہ

میرازیادہ تر وقت جیل میں گزرا ہے۔

برآمدات بڑھانے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

دفاعی اخراجات زیادہ ہونےکا پروپیگنڈا کیا جاتاہے۔

میں نے گوادر کا چین سے معاہدہ کیا ۔

طویل پالیسیاں ہونگی تو ہر آنے والی حکومت اس پر عمل کرے گی۔

ہمیں انفرادی کی بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔

پاکستان گزشتہ 4دہائیوں سے 40لاکھ افغان بھائیوں کی میزبانی کر رہا ہے ۔

کاروباری افراد سے پیسہ کمانے کے بعد ٹیکس لیاجائے ۔

پیپلز پارٹی 50سال پرانی سیاسی جماعت ہے ۔

پیپلز پارٹی نے اپنے قائد کو کھویا ہے ۔

جوکام کاروباری کر سکتے ہیں وہ حکومت کو نہیں کرنے چاہییں ۔

About The Author