دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ڈولفن فورس میں سائیکلنگ اسکواڈ بنادیاگیا

لاہور میں ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرے گی

لاہور میں ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرے گی۔

ڈولفن فورس میں سائیکلنگ اسکواڈ بنادیاگیا

، پاکستان کاپہلا ڈولفن سائیکلنگ اسکواڈ جرائم پر قابو پانے کے لیے شہر کی مصروف

شاہراہوں، مارکیٹس اور شاپنگ بازاروں میں گشت کرے گا۔

لاہور پولیس نے اب جرائم پر قابو پانے اور پولیس کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کےلیے ڈولفن فورس میں سائیکلنگ اسکواڈ کا اضافہ کردیا ہے

 پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پرسائیکلنگ سکواڈ کو پچیس جدید سائیکل خرید کر دیئے گئے ہیں۔
ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں سائیکلنگ اسکواڈ کےلیے نوجوان اور

خوش شکل اہلکاروں کی سلیکشن کی گئی ہے جنہیں تربیت دی جارہی ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد سروے رپورٹ کے مطابق مصروف شاہراہوں اور ہاٹ سپاٹ پر یہ سکواڈ تعینات کیا جائے گا۔

سائیکلنگ سکواڈ پٹرولنگ کرتے ہوئے جرائم پیشہ افرا کی مانٹرینگ کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں میں سافٹ امیج بھی اجاگر کریگا۔

ابتدائی طور پر دو شفٹوں میں اہلکار اپنے ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

پائیلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس سکواڈ کو دوسرے شہروں میں بھی پھیلایا جائےگا

About The Author