دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کپتان کے2 اور کھلاڑی پارٹی چھوڑ گئے

ایم پی اے بلال غفار نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

کپتان کےدو اور کھلاڑیوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

کراچی سے پی ٹی آئی کے دو ارکان سندھ اسمبلی بلال غفار اور عمر عماری کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان۔

نو مئی کے واقعات کی مذمت۔ اسمبلی رکنیت اور پارٹی عہدے چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔

کراچی ضلع شرقی پی ایس ایک سو تین سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ

نومئی کو ہونے والے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان واقعات میں ملوث افرد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

وہ ایک بہتر پاکستان کے لئے بارہ سال سے جدو جہد کررہے تھے۔ بلال غفار نے اسمبلی رکنیت اور پارٹی کے مرکزی نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

دوسری جانب کراچی ضلع وسطی سے پی ایس ایک سو چھبیس عزیز آباد سے منتخب پی ایم پی عمر عماری کا ٹوئٹ پیغام میں کہنا ہے

وہ اپنے ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

نو مئی کو حساس تنصیبات اور شہدا کی یادگار جلانا شرمناک عمل تھا ۔

وہ پاکستان کو بنانے کے لئے سیاست میں آئے تھے۔ پارٹی چھوڑ کر سندھ اسمبلی کی رکنیت واپس کررہے ہیں۔

About The Author