پشاور میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ریڈیوں پاکستان کے مرکزی عمارت کو نظر آتش کر دیا۔
شرپسند ریڈیوں پاکستان کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی،، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا
،،، ریڈیو پاکستان میں مرکزی ہال میں آگ لگانے کے بعد مرکزی عمارت کے اندر داخل ہو گئے
،،،مرکزی عمارت میں آگ لگانے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے پورے عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا
،،، انتظامیہ کے مطابق شرپسند اپنے ساتھ اسٹوڈیوز کے مائک تک لے گئے،،، جبکہ وہاں پر موجود گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے
،،،گزشتہ روز بھی مشتعل افراد کی جانب سے ریڈیو پاکستان میں نصب چاغی مانومنٹ کو نذر آتش کیا گیا تھا
،،، امن و امان کی صورتحال قابو کرنے کے لیے پشاور میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے
،،، مشتعل شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے
،،،پولیس کی جانب سے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے
،،، پشاور کے اسمبلی چوک میں شرپسندوں کی جانب سے مسلسل ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوششیں جاری ہیں
،،، تاہم پولیس کی بروقت کارروائیوں کے باعث مشتعل شرپسند ابھی تک ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار