عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا،، سابق گورنر پنجاب کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا۔۔۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو صبح ساڑھے چار بجے لاہور سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا
،، عمر سرفراز چیمہ کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے زیر التواء ایک انکوائری میں حراست میں لیا
، اینٹی کرپشن کی ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقاص الحسن کی سربراہی میں عمر سرفراز چیمہ کے گھر پہنچی اور انہیں گرفتار کیا
،، رہنما تحریک انصاف کیخلاف اختیارات سے تجاوز اور جعلسازی کی انکوائری زیر التوا ہے
، جس میں اہیں متعدد بار نوٹسز بھجوائے گئے
، عمر سرفراز چیمہ کے سیکرٹری علی ڈھلو نے بھی سابق گورنر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ
تقریبا بارہ سے پندرہ لوگ تھے جو گھر میں گھسے
، توڑ پھوڑ کی اور عمر چیمہ کو لے کر کسی نا معلوم جگہ پر لے گئے۔۔۔۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور