حکومت کا کہنا ہے کہ نیب نے قانون کے مطابق ایک سیاسی رہنما کو گرفتار کیا جس سے افواج پاکستان کا قطعا کوئی تعلق نہیں ہے
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ شر پسند لیڈرز نے اشتعال دلا کر اپنے گمراہ کن ورکرز کو استعمال کرتے ہُوئے
حکومتی املاک اور فوجی عمارتوں کو بِلاوجہ نقصان پہنچایا اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنی دباؤ کی سیاست کو آگے بڑھایا
تحریک انصاف کی لیڈرشپ کی طرف سے اس انتشار سے بھری ہُوئی
،،،،، قانون کی خلاف ورزیوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل تحمل کا مظاہرہ کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے
تاہم تحریک انصاف کے کچھ سیاسی لیڈرز اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کی مسلسل ترغیب دے رہے ہیں
جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جا سکتی اور قانون کے مطابق ایسے عناصر سے نپٹا جائے گا
حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے شر پسند اور انتشار انگیز عناصر سے دور رہیں
قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے گھناونے اقدمات سے دور رہیں
حکومتی ذرائع کے مطابق کسی شر پسند کو ملک کا امن اور سکون برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور