جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سات مئی کو امریکی اسٹیٹ نیو جرسی میں یو ایف سی کا بڑا مقابلہ

ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ میں جمیکا کے فائٹر الجامئین سٹرلنگ کا مقابلہ دو مرتبہ کے سابق یو ایف سی ڈویژن چیمپئن ہنری شی ڈو سے ہو گا

سات مئی کو امریکی اسٹیٹ نیو جرسی میں یو ایف سی کا بڑا مقابلہ ہوگا

،،، ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ میں جمیکا کے فائٹر الجامئین سٹرلنگ کا مقابلہ دو مرتبہ کے سابق یو ایف سی ڈویژن چیمپئن ہنری شی ڈو سے ہو گا

،، پاکستانی ناظرین ٹین سپورٹس پر یہ مقابلہ براہ راست دیکھ سکیں گے
مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی مقابلے

،، الٹیمیٹ فائٹنگ چمپئن شپ کے سیزن دو سو اٹھاسی کے مین کارڈ میں جمیکا کے فائٹر الجامئین سٹرلنگ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے

جمیکا کے مکسڈ مارشل آرٹسٹ اب تک پچیس فائٹ لڑ چکے، جس میں انہیں بائیس میں کامیابی ملی

،، جبکہ صرف تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،، دفاعی ورلڈ بینٹم چمپئن نے تین فائٹس میں اپنے حریف کو ناک آوٹ بھی کر رکھا ہے

سٹرلنگ کے حریف چھتیس سالہ امریکہ کے اسٹار فائٹر ہنری شی ڈو بھی دم دار پنچ اور ککس کے ذریعے اٹھارہ میں سے سولہ فائٹس اپنے نام کر چکے ہیں

، جن میں آٹھ ناک آوٹ شامل ہے، ہنری شی ڈو یو ایف سی فلائی ویٹ اور بینٹم ویٹ چمپئن بھی رہے ہیں

اور وہ چوتھے مارشل آرٹس آرٹسٹ ہیں جو ہمہ وقت دو مختلف ٹائٹلز اپنے نام رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں

امریکی اسٹیٹ نیو جرسی کے شہر نوارک میں ہونیوالی فائٹ سات مئی کی صبح سات بجے ٹین سپورٹس پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

About The Author