پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار میں اختلافات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان بار کونسل کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
صدر اور سیکریٹری سپریم کورٹ بارنے پاکستان بار کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست دائر کر دی
عدالت پاکستان بار کا شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی استدعا
وفاقی وزیر قانون پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں، سپریم کورٹ بارکے مطابق
پاکستان بار کونسل کا جھکاو حکومت کی جانب ہےاور
پاکستان بار کونسل نے عابد زبیری اور دیگر کو شوکاز نوٹس سیاسی بنیادوں پر جاری کیا
پاکستان بار کا شوکاز نوٹس غیر قانونی، دائرہ اختیار سے تجاوز اور آرٹیکل 9 کیخلاف ہے، متن
عدالت پاکستان بار کونسل کو سپریم کورٹ بار کے معاملات میں دخل اندازی سے روکے، استدعا
سپریم کورٹ بار نے درخواست میں پاکستان بار کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کو فریق بنایا ہے
سپریم کورٹ بار نے درخواست ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے دائر کی ہے
پاکستان بار نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صدر سپریم کورٹ بار اور سیکریٹری کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
سرائیکی وسیب کے شہر لیہ میں نایاب آوازوں کا ذخیرہ