سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شام پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا 2011 کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے
سعودی وزیرخارجہ نے شامی وزیر خارجہ اور صدر بشارالاسد سے ملاقات میں شام میں قیام امن میں سعودی عرب دلچسپی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ
باہمی تعاون سے لائحہ عمل تیار کرکے شام میں قیام امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے تاکہ شامی عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے اور
عرب دنیا میں اعتماد اور اتحاد کی فضا پیدا ہو اور پورا خطہ ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ سکے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی شامی صدر بشارالاسد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں قیام امن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
شامی دارالحکومت دمشق میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی صدر بشارالاسد کو
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغامات پہنچائے
اس موقعہ پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں قیام امن اور شامی پناہ گزینوں کی واپسی سمیت دیگر امور کے حوالے سے سعودی عرب گہری دلچسپی رکھتا ہے
اور سمجھتا ہے کہ باہمی لائحہ عمل سے حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے شامی صدر بشارالاسد کا کہنا تھا کہ
تمام عرب ممالک ایک رشتے میں جڑے ہیں جن کے درمیان بہتر تعلقات سے خطے کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ہے
ہماری خواہش ہے کہ شام کے تمام علاقوں کو آزاد ہوں
اور ان میں امن قائم ہو جس سے عوام کو زندگی گزارنے کے لئے بہتر ماحول فراہم ہوسکے
سعودی عرب اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک گفتگو میں
سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے سمیت سوڈانی عوام اور غیر ملکیوں کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا سعودی عرب اور امریکی وزرائے خارجہ نے کہا کہ
سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کے لئے سیاسی عمل سمیت تمام تر کوششوں کو بروکار لایا جائے گا
اور فریقین کے درمیان مذاکرات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور