دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف کے ساتھ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے سے انکار

تحریک انصاف کے تین مذید اراکین فارورڈ بلاک میں شامل ہونے سے اپوزیشن اور انکی تعداد 30تک پہنچ گئی

مظفرآباد
پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کر دی،ذرائع کے مطابق

تحریک انصاف کے تین مذید اراکین فارورڈ بلاک میں شامل ہونے سے اپوزیشن اور انکی تعداد 30تک پہنچ گئی ۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لئے 52کے ایوان میں سادہ اکثریت 27ووٹ درکار ہیں

متحدہ اپوزیشن اور فاروڈ بلاک میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ۔

مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کو بھی اقتدار میں شامل کر کے ایوان میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کی تجویز پر اتفاق کر لیا گیا ۔

تمام سیاسی جماعتوں کے مابین "میثاق کشمیر ” کروا کے باقی ماندہ تین سال کے لئے مضبوط حکومت قائم کی جائے گی

وزیراعظم فاروڈ بلاک، سپیکر ن لیگ جبکہ پیپلزپارٹی کو وزارتوں میں زیادہ حصہ دیا جائے گا ۔

بیرسٹر سلطان محمود بدستور صدر ریاست رہیں گے وہ عہدے سے مستعفی نہیں ہونگے

نئی متوقع حکومت میں خواتین اور مہاجرین اراکین اسمبلی کو بھی وزارتیں دی جائیں گی

وزیراعظم کے انتخاب کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل تاخیر کی وجہ سے بیشتر اراکین اسمبلی انکا ساتھ چھوڑ گئے

زمان پارک میں ملاقات کے بعد فوری طور وزیراعظم کے انتخاب پر اتفاق ہوا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر تاخیر کی وجہ سے پی ٹی آئی اس دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ۔

About The Author