دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقار احمد بھون نے آج بہاول نگر عارف والہ روڈ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر13کلومیٹر پورشن کارپٹ روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ یہ شاہراہ ضلع بہاولنگر کی اہم ترین سڑک ہے جو کہ لاہور سمیت دیگر اہم شہروں کو کنیکٹ کرتی ہےاور اس پراجیکٹ سےشہریوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر پراونشل ہائی ویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ

پہلے اس دورویہ سڑک کا ایک حصہ کارپٹ تھا اور اب دوسرے نان کارپٹ پورشن کی کار پیٹنگ کی جارہی

اور اس اہم سڑک کی کارپیٹنگ پر 61کروڑ 82لاکھ 46ہزار کی لاگت آئے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

بہاولنگر :

تھانہ سٹی ہارون آباد کی حدود میں مدرسہ میں 15 سالہ طالب علم کے ساتھ بد فعلی کا معاملہ

 ڈی پی او سید علی رضا کا نوٹس ،ترجمان پولیس کے مطابق

 متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مدرسہ کے قاری محمد اسلم پر مقدمہ درج

ملزم قاری محمد اسلم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 متاثرہ طالب علم کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ڈی پی اوکے مطابق

 ملزم کو بمطابق قانون قرار واقع سزا دلوائی جائے گی ۔

 عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدرات ڈسڑکٹ پیٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع میں پیٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی کے اجراء کیلئے مختلف پیٹر ول پمپس مالکان کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ نئے پٹرول پمپس کے قیام بارے تمام حکومتی قوائد و ضوابط کی پابندی کی جائے

او ر تمام پیڑول پمپس کی تعمیرمنظورشدہ نقشوں کے عین مطابق ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہاکہ

نئے پیٹر ول پمپ کی تنصیب سے ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے
اور پٹرول

پمپ مالکان حکومت کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پمپس کے اطراف میں پودے لگانے اور کچروں کے ڈبوں کی موجودگی یقینی بنائیں،
پٹرول

پمپس پر واش رومز بھی صاف رکھیں جائیں۔

اجلاس میں مجموعی طور پر5کیسز زیر بحث لائے گئے

اور پانچوں کی منظوری دی گئی جن میں تین منچن آباد، ایک بہاول نگر اور ایک این اوسی ہارون آباد میں دیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی کی رپورٹ

 تھانہ سٹی ہارون آباد کی حدود میں مدرسہ میں 15 سالہ طالب علم کے ساتھ بد فعلی کا معاملہ

 ڈی پی او سید علی رضا کا نوٹس ،ترجمان پولیس

 متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مدرسہ کے قاری محمد اسلم پر مقدمہ درج ،ترجمان پولیس کے مطابق

ملزم قاری محمد اسلم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 متاثرہ طالب علم کے ساتھ انصاف کے تقاضےپورے کیے جائیں گے۔

 ملزم کو بمطابق قانون قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

About The Author