نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہمیں الیکشن پر نہیں الیکشن کے وقت پر اعتراض ہے،سابق صدر آصف علی زرداری

ایم کیو ایم کو ہمارے ساتھ فائدہ ہے،کل کو ایم کیو ایم کے ساتھ اور مراسم بڑھ سکتے

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کیلئے ملک میں حالات صحیح نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن پر نہیں الیکشن کے وقت پر اعتراض ہے،سیاسی جماعت کے کارکن احتجاج کرتے ہیں، ہتھیار نہیں اٹھاتے۔

عمران خان اور میراڈومیسائل کا فرق ہے،میرا ڈومیسائل عمران خان سے کمزور ہے۔

سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو میں عمران خان کو کہتا ہوں وہ استعفی دے دیں

، ان لوگوں نے 2035 تک اقتدار میں رہنے کا پلان بنا رکھا تھا جو ہم نے فیل کیا۔جنرل(ر) باجوہ نے کہا تھا کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں

ہم نے سیاسی طور پر سوچتے ہوئے عدم اعتماد لائی، ہمیں تب بھی معلوم تھا ملک میں معاشی بحران اور مہنگائی ہے۔

مجھے سیکیورٹی خطرات تھے تو میں نے بم پروف گاڑی لی، میں نے کوئی گاڑی ،کوئی گھڑی کوئی تحفہ نہیں بیچا۔

میں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوایا کیونکہ انکے ووٹ زیادہ تھے

،ایم کیو ایم کو ہمارے ساتھ فائدہ ہے،کل کو ایم کیو ایم کے ساتھ اور مراسم بڑھ سکتے ہیں،کوشش ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ساتھ ملکر چلیں۔

About The Author