لاہور:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں
عمران خان کیخلاف درج 02 مقدمات میں عبوری ضمانت کیس کی وڈیو لنک پر کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی اس موقع پر
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل دے رہے ہیں
اور بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم پاکستان ہیں
آپ ان کیمرہ پروسیڈنگ کی بات کر رہے ہیں ، عدالت کے مطابق
جی بالکل میں اسی کی بات کر رہا ہوں وکیل نے کہا
لیکن اگر مجھے دلائل سن کر آپ کے کلائنٹ کی ضمانت خارج کرنا پڑی پھر کیا ہوگا ؟ عدالت کے مطابق
یا مجھے ان کو گرفتار کرانا پڑا تو کیسے گرفتار کرواؤں گا؟
عمران خان کو تھریٹس ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کر لے ۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ
میں عدالت کو ویڈیو لنک کے معاملے پر مطمئن کروں گا۔
ہم انڈرٹیکنگ دے رہے ہیں کہ عمران خان سرنڈر بھی کریں گے اور تفتیش بھی جوائن کریں گے ۔
عمران خان کو پیش کرتے ہیں تو شیلڈ لگاتے ہیں اور سیکیورٹی رسک ہوتا ہے ۔
کون سا ایسا خاص کام انہوں نے کیا ہوا ہے کہ انہیں سیکیورٹی تھریٹس آ گئے ہیں ۔ جج اعجاز بٹر نے کہا کہ
نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور باقی سابق وزیر اعظم بھی ہیں وہ تو چل پھر رہے ہیں ۔
اگر عدالت حکم دے گی اور سختی کرے گی تو ہم عمران خان کو پیش کرا دیں گے ۔ وکیل نے مزید کہا کہ
جب تک خطرہ نہیں تھا عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ۔عمران خان جب گھر سے باہر نکلتے ہیں نیا مقدمہ درج ہو جاتا ہے
سنائپر شوٹرز کی رپورٹس ہیں ، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا
عدالت نے عمران خان کو عبوری ضمانت میں ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دے دی
عدالت نے ایک دن کی ویڈیو لنک کی استدعا منظور کی
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور