دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید ریٹائر ہوگئے

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید ریٹائر ہوگئے،،،

مسرت ہلالی یکم اپریل سے خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون چیف جسٹس تعینات ہونگی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کو آج ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس دیا جائے گا

،،،جسٹس قیصر رشید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک روز بعد جسٹس روح الامین 31مارچ کو ایک روز کےلیےچیف جسٹس تعینات ہونگے

،،،اگلے ہی روز 1 اپریل کو ریٹائرڈ ہوجائینگے جس کے بعد سینارٹی میں تیسری نمبر پر جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات ہونگی

، جس کا باقاعدہ اعلامیہ وزارت قانون و انصاف نے جاری کردیا،،،اعلامیے کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی جوڈیشل کمیشن آپ پاکستان کی جانب سے ریگولر چیف جسٹس کی تعیناتی تک چیف جسٹس تعینات ہوں گی

،،،جسٹس مسرت ہلالی نے قانون کی ڈگری خیبر لاء کالج پشاور سے حاصل کی،،،1983 میں ڈسٹرکٹ کورٹس سے باقاعدہ وکالت شروع کی،،،1988 میں ہائی کورٹ جبکہ 2006 سپریم کورٹ کی وکالت کا لائسنس حاصل کیا

،،،جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل،،،پہلی چیئرپرسن انوائرمنٹل پرویکشنٹریبونل رہ چکی ہیں،،،جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون وکیل تھیں

جو کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری اور دو مرتبہ نائب صدر بھی رہ چکی ہیں

،،،جسٹس مسرت ہلالی 26 مارچ 2013 کو ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تعینات ہوئیں تھی۔

About The Author