سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے فرد جرم عائد کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو کریمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کا الزام ہے..
دو ہزار سولہ کے الیکشن سے پہلے ٹرمپ کے سابق ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے اداکارہ کو ٹرمپ کے ساتھ اپنے مبینہ افیئر پر خاموش رہنے کے لیے
ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے ۔
کوہن نے دو ہزار اٹھارہ میں وفاقی عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا تھا جس پر انہیں تین برس قید کی سزا سنائی گئی تھی
ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت امریکا کے صدر تھے ، ان کے خلاف تحقیقات تو شروع کی گئی تھیں مگر انہیں الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا اداکارہ سے کوئی افئیر نہیں رہا
سابق امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کیلئے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ کے وکلاء سے رابطہ کیا ہے ۔۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء سے کہا ہے کہ مجرمانہ الزامات پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق صدر سرنڈر کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔
جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کےڈونلڈ ٹرمپ کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ۔ انہوں نے اپنے خلاف فرد جرم کی کارروائی کو امریکا پر حملہ قرار دے دیا، کہا میں بے گناہ ہوں، فرد جرم کی کارروائی
سیاسی انتقام اور الیکشن میں مداخلت ہے ، ٹرمپ نے کہا کہ ڈیمو کریٹس پہلے ہی انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے تھے ۔
ڈیمو کریٹس نے نظام انصاف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، تاہم اس بار انہوں نے ناقابل تصور کام کیا ہے ۔
مکمل طور پر بے قصور شخص پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ۔۔۔ جو بائیڈن ۔۔۔ کا گھناؤنا کام کر رہے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کے خاندان کے افراد کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے ، ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرم
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس