دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور شہر میں مفت آٹے کا حصول شہریوں کے لیے امتحان بن گیا

کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد رجسٹریشن نہ ہونے کا معلوم ہونے پر شہریوں کو گھر واپس لوٹنا پڑتاہے

لاہور شہر میں مفت آٹے کا حصول شہریوں کے لیے امتحان بن گیا،،کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد رجسٹریشن نہ ہونے کا معلوم ہونے پر شہریوں کو گھر واپس لوٹنا پڑتاہے

آٹے کی فراہمی کیلئے بنائے گئے ایک سینٹر کا احوال بتا رہے ہیں
آپکا کارڈ رجسٹرڈ نہیں پیجے رجسٹر ہوں پھر آئیں

ایسی آوازیں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے بنائے گئے سینٹرز میں ہر دوسرے شخص کو سننے کو مل رہی ہیں

یہ ہیں لاہور کی رہائشی ستر سالہ خاتون شکیلہ بی بی،،،جو پہنچی ہیں مفت آٹا لینے،،،لیکن کئی گھنٹے لائن میں لگے رہنے کے بعد

جب باری آئی تو اہلکار کی جانب سے شناختی کارڈ رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا،،،،جس پر شکیلہ بی بی کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا

شکیلہ بی بی۔ شہری
میں کیا کروں میرا شوہر بیمار ہے مجھے آٹا نہیں مل رہا

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چالیس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،،،جہاں سب سے پہلے شناختی کارڈ کو سکین کیا جاتا ہے

،،اہلیت کی صورت میں پرچی بناکر دی جاتی ہے جس پر مفت آٹے کے تھیلے فراہم کیے جاتے ہیں
عبیداللہ ۔انچارج سینٹر

ہم دو شفٹون میں کام کرتے ہیں ہر شخص کا شناختی کارڈ سکین ہصتا ہے اس کے بعد آٹا دیا

جاتا ہے

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ شناختی کارڈ پر تین دس کلو کے بیگ فراہم کیے جارہے ہیں۔

About The Author