چودھری پرویزالٰہی کہتے ہیں نااہل حکمرانو ں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، رانا ثنا ء اللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔۔۔
مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے راجہ بشارت اور میاں محمود الرشید نے ملاقات کی
، سابق وزیراعلی نے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کا سفر روک دیا
، تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہی ہیں
، مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ اور مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں
، لیکن حکمران لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، چودھری پرویزالہی نے کہا رانا ثنا ء اللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہیں
، نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔۔۔۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟