نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت: کرکٹ کا بڑا فراڈ سامنے لانے پر چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی

بڑے کھلاڑیوں کے دباو پر چیتن شرما کو چیف سلیکٹر کے عہدے ستے استعفی دینا پڑا

بھارت میں کرکٹ کا بڑا فراڈ سامنے لانے پر چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی ہوگئے

بڑے کھلاڑیوں کے دباو پر چیتن شرما کو چیف سلیکٹر کے عہدے ستے استعفی دینا پڑا
چیتن شرما نے ایک خفیہ اسٹنگ آُپریشن میں دعوی کیا تھا کہ فٹنس کیلئے بھارت کے نامور کھلاڑیوں کی جانب سے انجیکشن استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی نیوز چینل کے آُپریشن میں

بھارتی چیف سلیکٹر کے مطابق لگائے جانے والے انجیکشن میں ایسی ممنوعہ دوا شامل ہوتی ہےجو ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑی نہیں جاسکتی۔
چیتن شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورےکے بعد انجیکشن لگواکر 100 فیصد فٹنس بناتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کھلاڑی نامور کرکٹرز ہیں جن کیلئے ہزاروں ڈاکٹرز ایسے ہیں جو ایک فون کال پر انہیں رات گئے انجیکشن لگانے کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔
بھارتی کرکٹرز کرکٹ اور اشتہاروں سے کروڑوں روپے کماتے ہیں اور وہ ٹیم میں رہنے کی وجہ سے یہ بے ایمانی کرتے ہیں

چیتن شرما بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی ہیں لیکن وہ سب سے زیادہ مشہور جاوید میناداد کے چھکے کی وجہ سے ہوئے،،، شارجہ میں جس بالر کو میانداد نے چھکا لگایا تھا وہ چیتن شرما ہی تھے

About The Author