بہاول پور
(راشد ہاشمی )
ملک کا سب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ 18 انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز پریپئیرڈ کیٹیگری کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا
پہلے مرحلہ میں فیصل شادی خیل نے سب سے پہلے ٹریک مکمل کیا،صاحبزادہ سلطان اور زین محمود بلترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
فیصل شادی خیل نے 225 کلو میٹر کا ٹریک 1 گھنٹہ 52.54 منٹ میں پورا کیا جبکہ صاحبزادہ سلطان کا ٹریک ٹائم 1 گھنٹہ 54.24 منٹ اور زین محمود کا
ٹریک ٹائم 1 گھنٹہ 54.58 منٹ رہا۔چولستان جیپ ریلی کے سب سے زیادہ دفعہ فاتح بننے والے نادر مگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث
ریس ٹریک 4 گھنٹوں میں مکمل کر پائے۔پریپئیرڈ کیٹیگری کا دوسرا اور فائنل راؤنڈ اتوار مورخہ12 فروری کو ہو گا
جس کے بعد ریلی کے حتمی فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔پریپئیرڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 45 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔
کل بروز ہفتہ 11 فروری کو سٹاک اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ