سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ
آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔
زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، سابق صدر شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں، جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے
، 90 روز میں انتخابات نہ کروائے گئے تو آئین شکنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے
، پھر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار