چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کا معاملہ
واقعہ کی مکمل فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی
حملہ میں استعمال ہونیوالے اسلحے اور گولیاں کی رپورٹ چار صفحات پر مشتمل ہے
عمران خان پر حملے کے موقع سے 31 گولیاں یا ان کے خول ملے، فرانزک رپورٹ کے مطابق
3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے اسپیکر سے ملے، فرانزک رپورٹ
3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر کی گرل سے ملے۔۔۔
گولی کا ایک خول دوکان کے اندر زمین سے ملا
14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے
ملزم نوید کے گھر کے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے
عمران خان کو لگنے والی گولیوں میں دو گولیاں ایسی تھیں جو کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں
ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی
عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہواجو جسم سے نکال لیا گیا
چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پسٹل سے چلی تھیں
موقع سے ملنے والی دو گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں۔
ملزم سے ملنے والے ایک پسٹل کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔
حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا۔
حملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ