دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فواد چودھری الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار

لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میڈیکل کے بعد ملزم کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے.

عدالت میں پیش کیے جانے پر فواد چوہدری نے کہا کہ اُن پر وہی مقدمہ درج کیا گیا جو نیلسن منڈیلا پر تھا.

بدھ کو صبح پانچ بجےکے لگ بھگ فواد چوہدری کو تھانہ ڈیفنس اے جی کی حدود میں زمان پارک ان کی رہائش سے گرفتار کیا گیا.

لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میڈیکل کے بعد ملزم کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست نمٹا دی جس کے بعد پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکر عدالت سے روانہ ہو گئے۔

فواد چوہدری کے خلاف گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا.

About The Author