دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی بننا ہر اعتبار سے غلط اور نامناسب ہے||محمد عامر خاکوانی

عامر خاکوانی لاہور میں مقیم سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں،ان کے موضوعات میں سیاست ، حالات حاضرہ ،سوشل ایشوز،عسکریت پسندی اورادب شامل ہیں۔

محمد عامر خاکوانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی بننا ہر اعتبار سے غلط اور نامناسب ہے۔
وہ نہایت متنازع شخص ہیں، زرداری صاحب کے نہایت قریبی اور قابل اعتماد ساتھی اور پی ڈی ایم کے تمام جوڑتوڑ اور مبینہ لندن پلان وغیرہ میں شریک رہے۔ ان کے حوالے سے یہ الزام لگایا جاتارہا ہے کہ وہ زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔
ان کا چینل عمران خان کا بدترین مخالف اور انتہائی یک رخے پروپیگنڈہ کا مرکز ہے۔ ایسے متنازع اور واضح طور پر عمران مخالف شخص کو الیکشن کمیشن کیسے نگران وزیراعلی پنجاب بنا سکتا ہے؟
یہ توواضح طور پر سب کچھ پلانڈ لگ رہا ہے۔ پی ڈی ایم نے دانستہ تین نام دینے کے بجائے صرف دو نام دئیے۔ ایک احد چیمہ جو وفاقی مشیر ہے دوسرا محسن نقوی۔
دانستہ طور پر پی ڈی ایم نے تیسرا نام نہیں دیااور پہلانام احد چیمہ کا دیاتاکہ اسے مسترد کر کے محسن نقوی کو الیکشن کمیشن نگران وزیراعلی بنا دے ۔
یہ پنجاب میں بدترین دھاندلی کا پلان لگ رہا۔
اس سے ثابت ہو گیا کہ الیکشن کمیشن نہایت متعصب ،ناقابل اعتماد اور پارٹی بن چکا ہے۔ یہ کسی بھی صورت میں پنجاب اسمبلی کا الیکشن کرانے یا اگلے جنرل الیکشن کرانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔
بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنے دعووں کے باوجود غیر جانبدار نہیں ہوئی۔
عمران خان اور تحریک انصاف کواس پر شدید سیاسی اور قانونی احتجاج کرنا چاہئیے۔ اس پر تحریک چلانے کی صورت ہے۔
اگر محسن نقوی نگران وزیراعلی رہے اور الیکشن کمیشن کا یہی چلن تو تحریک انصاف کراچی کے دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات بھول جائے۔
پنجاب اسمبلی میں ہر جتن کر کے پی ڈی ایم کو جتوایا جائے۔
نگران انتظامیہ تین ماہ تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے گی۔
عمران خان کوناکافی سکیورٹی دے گی اور اللہ نہ کرے کوئی اور سانحہ نہ ہوجائے۔
یہ پورا پلان نوشتہ دیوار لگ رہا ۔ محسن نقوی کو پی ڈی ایم کی طرف سے نامزد کرنا اور پھر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کاانہیں نگران وزیراعلی مقرر کرنا۔ یہ کوئی اتفاق نہیں۔ یہ سب پلان شدہ ہے۔
اس کی نہ صرف انصافین کو بلکہ ہر جمہوریت پسند کو مزمت اور مخالفت کرنی چاہئیے۔

 

یہ بھی پڑھیے:

عمر سعید شیخ ۔ پراسرار کردار کی ڈرامائی کہانی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

سیاسی اجتماعات کا اب کوئی جواز نہیں ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

چندر اوراق ان لکھی ڈائری کے ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

آسٹریلیا بمقابلہ چین ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

بیانئے کی غلطی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

محمد عامر خاکوانی کے مزید کالم پڑھیں

About The Author