نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں بڑا پاور بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی بند

ترجمان کے مطابق وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دیے گئے ہیں.

 پاکستان میں بڑا پاور بریک ڈاؤن ہوا ہے جس سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کراچی ، لاہور، ملتان ، پشاور کوئٹہ ، فیصل آباد، سکھر ، حیدر آباد،، ڈیرہ غازی خان سمیت لگ بھگ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا .

وزارت توانائی کے مطابق سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے.

ترجمان کے مطابق وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دیے گئے ہیں.

 

پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں  وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے دعویٰ کیا کہ بجلی کا نظام تعطل کا شکار ہوا تاہم کوئی بڑی خرابی یا فالٹ نہیں آیا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ان دنوں میں رات کو بجلی کی کم ضرورت ہوتی ہے ،وولٹج اور فریکونسی کی ویری ایشن کی وجہ سے بریک ڈاون ہوا

 اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 12 گھنٹوں میں ملک کے ہر حصے میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

ادھر نیپرا نے بجلی بریک ڈاون کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

About The Author