پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعلی کا فیصلہ کرنے میں ناکام، اب فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا
حکومت اور اپوزیشن نگران وزیر اعلی کےلئے ایک دوسرے کے دئیے گئے ناموں کو متنازعہ قرار دیتے رہے
پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سپیکر سبطین
خان کی صدارت میں دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، دونوں جانب سے نگران وزیراعلی کے ناموں پرڈیڈ لاک برقرار رہا
، کسی نے نیب کیسز کا ذکر کیا تو کسی نے رشتہ داری نکال دی، میڈیاسے گفتگو میں حکومتی کمیٹی کے اراکین نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ
نگران وزیر اعلی کا فیصلہ نہیں کر سکا اب فیصلہ الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے
راجہ بشارت ،،،رہنما پی ٹی آئی
ہم فیصلہ کرنے میں ناکام رہے
اپوزیشن کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی ہے کہ کسی نام پر اتفاق ہوجائے لیکن افسوس ہے کہ بڑی اسمبلی میں چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں
،،،آئین میں واضح ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم دوران سروس کسی سیاسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا
ملک احمد خان،،رہنما ن لیگ
ہم نے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے ناموں پر اڑے رہے
کمیٹی کے ڈیڈ لاک کے بعد دونوں جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے کا عندیہ دیدیا گیا
جبکہ الیکشن کمیشن آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں نگران وزیراعلی پنجاب مقرر کردے گا۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار