دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول و کالجز، اب آٹھ جنوری تک بند رہیں،، تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نو جنوری سے ہو گا

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کو والدین نے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے

کہتے ہیں،، بڑھتی سردی اور اسموگ میں بچوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے

اسموگ اور شدید سردی،، عدالتی حکم پر،، محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول و کالجز، اب آٹھ جنوری تک بند رہیں،، تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نو جنوری سے ہو گا

،، والدین نے تعطیلات میں اضافے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی شدت اور فضائی آلودگی کے باعث بچے بیمار ہو رہے تھے

شہری، اچھا اقدام ہے،، موسم کی شدت سے بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں

چھٹیوں میں اضافے پر بچے بھی خوش ہیں،، کہتے ہیں انجوائے جرنے کے ساتھ ساتھ گھر میں پڑھائی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے

 بچے، بہت سردی ہے، صبح صبح سکول جانا مشکل ہوتا ہے، اب انجوائے بھی کریں گے

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تئیس دسمبر تا یکم دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں

، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کے دوران ایک ہفتہ مزید تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا۔

About The Author