دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزہیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بالر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اسلام غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے اور ان کی فلاح و بہبود پر زور دیتا ہے اور ہیلپنگ ہینڈ اسلام کے انہی زریں اصولوں پر عمل پیرا ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے

وہ مقامی ہوٹل میں کہ ہیلینگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے آرفن بچوں کے سالانہ ایورڈ شو کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو وطن عزیز کے آفات سے متاثرہ غریب اور بے سہارا افراد کی داد رسی اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

ایچ ایچ آر ڈی کا بنیادی مقصد ایک رہنماء کے طور پر انسانی زندگیوں میں بہتری لانا،ان کے لیے مواقع پیدا کرنا اور انسانی رشتوں کو مضبوط کرنا ہے،معاشرے کے کمزور و ناتواں افراد یتیموں،بیواؤ ں اور بزرگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ایچ آر ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری نے کہا کہ ہیلینگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک عالمی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ضرورت مند اور بے سہارا افراد کی خدمت کر رہی ہے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کا یہ سفر دنیا کے 18 دیگر ممالک میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان بھر میں ایک سہارے کے طور پر غریب اور مستحق افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ہیلپنگ ہینڈ تیرہ مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے۔ ان شعبوں میں سے ایک یتیم بچوں کی کفالت کا پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان بھر کے45 اضلاع میں  9,000یتیم بچوں کی کفالت کی جا  رہی ہے۔

یتیم بچوں کی زندگیوں میں قابل ذکر تبدیلی کے لیے بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم تک معاونت شامل ہے۔ایڈیشنل کمشنر عامر نذیر کھچینے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ

ہیلینگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ جس طرح ان آرفن بچوں اور دکھی انسانیت کے لیے کام کر رہی ہے وہ انتہائی قابل ستائش اور قابل تقلید ہے جس پر میں ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تقریب سے سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور سید ذیشان اختر،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت فاؤنڈیشن علی رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ایجوکیشن رانا طارق محمود،ڈویژنل ڈائریکٹر سشل ویلفیئر

سحر صدیقہ،سی ای او ایجوکیشن شہباز رانا،سابق صدر چیمبر آف کامرس اعجاز ناظم،نصیر احمد ناصر عدنان فیصل،نوید احمد قائم خانی

،جودت کامران،زاہد اجمل،محمد عزیر و دیگر نے شرکت کیں۔آخر میں مہماناں خصوصی نے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

About The Author