دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے فیز ٹو کی منظوری

راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے فیز ٹو کی منظوری

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی پلاٹس کی منظوری بھی دیتے ہوئے راولپنڈی اسلا م آباد کے صحافیوں کیلئےمیڈیا ٹائون فیز ٹو کیلئے 121 کنال اراضی دینے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے فیز ٹو کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر نیشنل پریس کلب انور رضا سمیت پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ چودھری محمد اقبال، صدر لاہور پریس کلب محمد اعظم چودھری، صدر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رانا محمد طاہر،رانا محمد عظیم، ایم ڈی پی جے ایچ ایف راؤ پرویز اختر اور متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی پلاٹس کی منظوری بھی دیتے ہوئے راولپنڈی اسلا م آباد کے صحافیوں کیلئےمیڈیا ٹائون فیز ٹو کیلئے 121 کنال اراضی دینے کا فیصلہ کر لیاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نےلاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2کا اعلان کیا جس کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں 500کنال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے مختص ہوں گے۔لاہورپریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2میں 5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے۔لاہورپریس کلب میں بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس حکام کوپریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزارکی ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی۔فیصل آبادپریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے سفارشات طلب کرلی گئیں۔فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پانچ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35کروڑ سو د معاف کردیا یاد رہے کہ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35کروڑ روپے اداکرنے تھے۔

About The Author