جنرل ساحرشمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کی سمری ایوان صدر بھجوا دی گئی۔ پاک فوج کے قابل افسر ہیں۔۔۔خارجہ امور،،قومی سلامتی سے متعلق امور اور فیصلہ سازی میں ان کا اہم کردار رہا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا ہلال امتیاز ملٹری پاک فوج کے سینئر ترین افسر ہیں۔۔ان کا تعلق 76ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔
جنرل ساحرشمشاد مرزا نے 1987 میں پاک فوج کی سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی۔۔ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے فارغ التحصیل اور قابل افسر ہیں۔۔
متاثر کن کیریئر کے حامل جنرل ساحر شمشاد مرزا کو لیفٹیننٹ جنرل بننے کے بعد فوج کا اہم ترین عہدہ چیف آف جنرل اسٹاف تفویض کیا گیا۔۔
جنرل ساحرشمشاد کو عالمی اور علاقائی امور پر بھی مکمل دسترس حاصل ہے۔۔ سابق حکومت کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے اسٹریٹجک مذاکرات میں شاہ محمود قریشی کے معاون کے طور پر شریک تھے۔۔انہیں اکتوبر 2021 میں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا۔۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا لائن آف کنٹرول، سیاچن کے محاذوں اور بھارتی دفاعی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں،بھارت کے ساتھ دوطرفہ فائر بندی انتظام 2003 پر عملدرآمد برقرار رکھنے میں بھی ان کا اہم کردار رہا۔۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز رہے۔۔انہوں نے مشرقی سرحد خصوصاً لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دینے۔۔ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر آپریشنز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔۔
جنرل ساحرشمشاد مرزا چیف آف جنرل سٹاف کے اہم ترین عہدے پر بھی فائز رہے بطور ایجوڈنٹ جنرل، وائس چیف آف جنرل سٹاف ایلفا اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 40 انفنٹری ڈویژن اوکاڑہ کی حیثیت سے انتہائی اہم خدمات سرانجام دیں۔۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور