دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک فوج کے سینیئر ترین افسر جنرل عاصم منیر آرمی چیف مقرر

جنرل عاصم منیر ہلال امتیاز ملٹری کلیدی اہمیت کے حامل سینیئرترین جنرل ہیں۔

پاک فوج کے سینیئر ترین افسر جنرل عاصم منیر ارمی چیف مقرر ہو گئے ہیں ۔۔ ۔ ان کے کیریئر پر نظر ڈالتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر ہلال امتیاز ملٹری کلیدی اہمیت کے حامل سینیئرترین جنرل ہیں۔

جنرل عاصم منیر1986 میں آفیسرز ٹریننگ سکول منگلا کے ستارہویں پروگرام کے ذریعے پاک فوج کا حصہ بنے اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔۔

جنرل عاصم منیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی کمان سنبھالی۔۔انہیں 2017 کے اوائل میں

ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس مقرر کیا گیا اوراگلے سال اکتوبر میں آئی ایس آئی کے سربراہ مقرر ہوئے تاہم اس عہدے پر وہ صرف 8 ماہ تک رہے۔۔

جنرل عاصم منیر جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر منتقلی سے قبل گوجرانولہ کے کور کمانڈر رہے۔۔وہ اس عہدے پر2 سال تک رہے۔

۔ستمبر 2018 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے جنرل عاصم منیر نے 2 ماہ بعد چارج سنبھالا۔۔

جنرل عاصم منیر پاک فوج میں شاندار کیرئیر کے حامل ہیں۔۔وہ دفاعی اور بنیادی انتظامی۔لائن آف کنٹرول سمیت مشرقی سرحدی امور بارے بہترین تجربہ رکھتے ہیں۔

About The Author