دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں شوگر ملوں کو پچیس نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا پابند کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں شوگر ملوں کو پچیس نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کا پابند کردیا

صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس تین سو روپے کرنے کی منظوری دے دی،،اجلاس میں احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی

جبکہ صوبائی کابینہ نے ڈی جی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ڈاکٹر رضوان نصیر کو گریڈ اکیس دینے کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ضابطہ کار،،،پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کااصولی فیصلہ اور ٹیکسز کی مد میں پچیس فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیاگیا

وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کی تین ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی بھی منظوری دے دی،،کابینہ نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع

اور ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے معاہدے کی اصولی منظوری دیدی،، کابینہ نے ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری،،سرگودھا اوربہاولپورکومتعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینے

پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم کی منظوری، صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈکی ری ویمپنگ کی منظوری دیدی،،،کابینہ اجلاس میں پنجاب کمیشن آن سٹیٹ آف وویمن کی سالانہ رپورٹ

حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کے بارے میں آڈٹ رپورٹس،،پبلک سیکٹر انٹرپرائز گورنمنٹ آف پنجاب آڈٹ اکاؤنٹ کے آڈٹ،،، چیئرمین زکوٰۃ وعشر کونسل کی تعیناتی کے قواعد و ضوابط کی منظوری دیدی

کابینہ کی جانب سے قائداعظم لائبریری شیڈول ریگولیشن انیس سو چوراسی میں ترمیم،،پنجاب پبلک لائبریری جنرل ریگولیشن دوہزار بارہ میں ترمیم، قائداعظم بزنس پارک کے کنٹریکٹ کے ازسرنو جائزہ لینے کی اصولی منظوری

روڈا کے سابق چیئرمین کوتین ماہ کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ کی ادائیگی اورکپیسٹی بلڈنگ آف پی اینڈ ڈی برائے پالیسی پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراسس

ان پنجاب ک گیارہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دیدی گئی،،،کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام شریک تھے۔

About The Author