وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے اپنے لئے پروٹوکول اورسکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی آمدورفت کے موقع پر شاہراہوں پر ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سنگل ٹو سنگل ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔ کسی بھی مقام پر ٹریفک کی بندش ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کو روکنے سے گریز کیاجائے۔چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ
ٹریفک روکنے سے عوام پریشان ہوتے ہیں،ہم عوام کی سہولت کیلئے آئے ہیں۔۔ عوام کو وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ہونے والی تکلیف کاازالہ کرنا چاہتا ہوں۔
سکیورٹی سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہینے کہا کہ غیرملکی ٹیموں اورکھلاڑیوں کو بلیو بک کے مطابق
سکیورٹی دی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کو”باڈی کیم“سے آراستہ کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ