دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان پر فائرنگ کی خبر بہت پریشان کن ہے…||محمد عامر خاکوانی

عامر خاکوانی لاہور میں مقیم سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں،ان کے موضوعات میں سیاست ، حالات حاضرہ ،سوشل ایشوز،عسکریت پسندی اورادب شامل ہیں۔

محمد عامر خاکوانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمران خان پر فائرنگ کی خبر بہت پریشان کن، تکلیف دہ ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ بچت ہوگئی ، پیر میں گولی لگی، ان شااللہ جلد وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
یہ بھی شکرہے کہ زیادہ نقصان نہیں ہوا، کنٹینر پر بہت سے لوگ تھے، تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما، زخمی تو ہوئے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ حالت خطرناک نہیں۔ احمد چٹھہ شائد زیادہ زخمی ہوئے۔
بھگدڑ سے بھی کچھ لوگ زخمی ہوئے، ایک جان بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے، اللہ خیر رکھے۔
اہم بات یہ کہ حملہ آور پکڑا گیا ہے، یقینی طور پر اہم معلومات حاصل ہوں گی۔
پولیس کی تحقیقات ہی سے پتہ چل پائے گا کہ حملہ کے اسباب کیا ہیں۔
مجھے ویسے یوں لگ رہا ہے کہ یہ ایک غیر منظم حملہ تھا، ایک انتہائی خطرناک مگر انفرادی کوشش ۔ شائد حملہ آور ’’لون ولف‘‘ نکلے۔
تحریک انصاف کے کارکن اور حامی حوصلہ رکھیں، رب کریم کے فضل سے ان کی پارٹی ایک بڑے ، بہت بڑے دھچکے سے محفوظ رہی۔ اللہ ہمیشہ خیر رکھے۔

بہت مایوسی سکیورٹی انتظامات دیکھ کر ہوئی۔
اس طرح کے سلو لانگ مارچ میں حفاظتی انتظامات کرنا مشکل ہوتا ہے، مگر کنٹینر کے گرد رضاکاروں کا ایک حلقہ تو ہونا چاہیے تھا۔ یہاں پر حملہ آور نہایت آسانی سے اتنا قریب آ گیا اور اگر ایک کارکن کی نظر نہ پڑتی اور وہ جان کی بازی لگا کر اسے نہ روکتا تو شائد مزید نقصان ہوجاتا۔ درحقیقت آج ہیرو وہ کارکن ہے اسی کے ہاتھ مارنے سے شائد نشانہ خطا ہوا اور پھر حملہ آور پکڑا بھی گیا۔
پنجاب پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی اور کمزوری بھی سامنے آئی ہے۔

میری رائے میں اس حملہ کے بعد لانگ مارچ جاری رکھنے کا جواز نہیں رہا۔ خدانخواستہ اس طرح کا ایک حملہ اور ہوگیا تو کون ذمے دار ہوگا؟

عمران خان ابھی زخمی ہیں، وہ دو چار دن تک کھڑے بھی نہیں ہوسکیں گے کنٹینر میں۔ تحریک انصاف کی قیادت کو مشاورت کے بعد لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دینا چاہیے ۔

سیاسی تحریک کسی بھی وقت چلائی جا سکتی ہے۔ عمران خان کل خود کہہ چکے ہیں کہ دس ماہ تک بھی تحریک چلائی جائے گی۔
اس لئے سردست لانگ مارچ ملتوی کر دیا جائے ۔
ملک وقوم ستائیس دسمبر 2007 جیسے کسی بڑے سانحے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

عمران خان ملک کے بہت اہم رہنما ہیں، انہیں اپنی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ صرف ان کی پارٹی کے لئے ہی نہیں بلکہ ملکی اور سیاسی استحکام کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے:

عمر سعید شیخ ۔ پراسرار کردار کی ڈرامائی کہانی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

سیاسی اجتماعات کا اب کوئی جواز نہیں ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

چندر اوراق ان لکھی ڈائری کے ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

آسٹریلیا بمقابلہ چین ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

بیانئے کی غلطی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

محمد عامر خاکوانی کے مزید کالم پڑھیں

About The Author