دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان اور ملکی نظام ||شرافت رانا

تصور کیجیے گدھے کو وزیراعظم ، آرمی چیف, چیف جسٹس کچھ بھی لگا دیا جائے وہ اپنی یہ عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی نہ ملکی نظام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور نہ سمجھ سکتا ہے۔
شرافت رانا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا استدعا کردہ ریلیف یعنی تا فیصلہ مقدمہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جائے ۔ دینے سے انکار کر دیا ۔ یہ ریلیف مل بھی جاتا تو عبوری ہوتا اور اپیل کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اصلی فیصلہ اس سے متصادم بھی ہو سکتا تھا۔
عمران خان نے خود اور اس کی میڈیا ٹیم کے بعض ارکان نے یہ لکھنا شروع کر دیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
میں نے مختلف جگہوں پر اس کی تصحیح کی کہ پہلے روز فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دیا جاتا بلکہ اسے معطل کر کے باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کیا جاتا ہے۔
لیکن اس سب سے بڑی حیرانگی کی بات یہ ہوئی کہ عمران خان نے کنٹینر کے اوپر اعلان کردیا کہ چونکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جا چکا ہے ۔ لہذا اب وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانے کا دعوی کریں گے ۔
تصور کیجیے گدھے کو وزیراعظم ، آرمی چیف, چیف جسٹس کچھ بھی لگا دیا جائے وہ اپنی یہ عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی نہ ملکی نظام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور نہ سمجھ سکتا ہے۔
عمران خان ملکی نظام قانون ، آئین یا کوئی بھی عمومی فہم کی بات سمجھنے کی اہلیت سے محروم ایک بے وقوف اور فاتر العقل شخص ہے ۔ یہ کچھ بھی کہہ سکتا ہے کچھ بھی کر سکتا ہے ۔ عقل سے پیدل اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے سے فارغ انسان ہے ۔
تصور کیجئے جن کو یہ مہان دکھائی دیتا ہے ان کا اپنا معاملہ فہمی اور نظام کی بابت سمجھ بوجھ کا لیول کیا ہوگا ۔

About The Author