دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے چودہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

مہم کے دوران ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے

پنجاب کے چودہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، مہم کے دوران ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے

لاہور سمیت پنجاب کے چودہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے تحت کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا عمل شروع کر دیا گیا

لاہور کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور فیصل آباد میں سات روز جبکہ دیگر گیارہ اضلاع میں پانچ روز تک یہ مہم جاری رہے گی

مہم کے دوران ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے حکام شہریوں سے گھر کے دروازے پر آنے والی ٹیمز کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہیں

جو ٹیم آپکے گھر آ رہی ہے اس سے تعاون لازمی کریں

اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ہلانے والے والدین دیگر شہریوں کو بھی تلقین کرتے ہیں کہ حفاظتی قطرے پلا کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں

تمام لوگوں کو اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے چاہیئیں یہ بچوں کے ہی مستقبل کے لیئے اچھا ہے

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیئے والدین کا تعاون بھی ناگزیر ہے، والدین کو چاہیئے کہ پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں۔

About The Author