وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گریڈ سترہ کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ہونےوالی تقریب سے خطاب میں بولے کہ میں نے اپنے ذاتی تجربات سے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سمیت دیگر ادارے بنائے
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کالج آف اوتھلمولوجی الائیڈ سائنسز بی ایس سی ویژن سائنسز کا دوسرا کانووکیشن
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے وی سی، طلباء وطالبات اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
گریڈ سترہ کی بھرتیوں پر پابندی ختم کررہے ہیں،،،میں نے اپنے ذاتی تجربات سے ون ون ٹو ٹو سمیت دیگر ادارے بنائےجس میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے سائرن سنتا ہوں
تو خوشی ہوتی ہے لیکن دعا بھی کرتا ہوں کہ اللّٰہ اس مریض کو صحت دے،،،وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ
ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات فری اور تنخواہیں تین گنا بڑھا دی ہیں،،،میں نے پہلے بھی سہولیات دیں اب بھی دے رہا ہوں۔۔
میرے بعد آنے والی حکومت نے وہ سہولتیں بند کر دیں تھی
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر