دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب بھر میں پیناڈول کی قلت تاحال برقرار

شہریوں نے حکام سے ادویات کی مارکیٹ میں سپلائی بحال کرانے کا مطالبہ کردیا

لاہورسمیت پنجاب بھر میں بخارسے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی پیناڈول کی قلت تاحال برقرار بکہ جان بچانے والی دیگر دوائیں بھی لاہور کی مارکیٹ میں نایاب ہوگئیں

شہریوں نے حکام سے ادویات کی مارکیٹ میں سپلائی بحال کرانے کا مطالبہ کردیا

لاہور سمیت صوبہ بھر میں بخار اور جسم درد کی دوا پیناڈول کی قلت شدت اختیار کر گئی،، ڈینگی کے مریضوں اور سیلاب متاثرین کے لئے بھی دوا نایاب ہے

شہری دوا کی تلاش میں میڈیکل سٹورز پر جا تو رہے ہیں لیکن پیناڈول نہ ملنے پر مایوس ہو جاتے ہیں۔

کہتے ہیں پیناڈول کسی دوکان پر دستیاب نہیں
شہری،،، پیناڈول بھی نہیں مل رہی،،، کافی دیر سے ڈھونڈ رہےہیں

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہک بدوائی نہ ہونے پر انہیں قصوروارٹھہراتے ہیں،، ، لیکن میڈیکل کمپنیاں ہمیں سٹاک فراہم نہیں کررہی ہیں۔
،،،،دکاندار
ہمارے پاس کافی میڈیسن شارٹ ہے جو کافی دیر سے نہیں آرہی گاہکوں تو مشکل ہوتی ہے ہمیں بھی مسلہ ہے کہ لوگ ہمیں کہتے ہم جان بوجھ کر نہیں دے رہے

لاہور میں بخار کی گولی، دل کے امراض اور خون پتلا کرنے سمیت دیگرجان بچانے والی دوائیں دستیاب نہیں تاہم دوسری جانب حکمہ صحت کے جانب سے دعوی کیاگیا ہے کہ

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت پیناڈول کی کوئی قلت نہیں ہے۔

About The Author