دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ ن قبضہ گروپ ہے، وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی

پنجاب کو گندم کی خریداری کے معاملے پر وفاق سیاست کررہا ہے ،، جس پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قبضہ گروپ ہے ،، ضمنی انتخابات نے ان کی بنیادیں ہلا دی ہیں ۔

پنجاب کو گندم کی خریداری کے معاملے پر وفاق سیاست کررہا ہے ،، جس پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے شاہکام فلائی اوور کا افتتاح کر دیا جس پر تیرہ کروڑ روپے کی بچت کےساتھ تین ارب اکانوے کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

تقریب سے خطاب میں پرویز الہی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کا بیانیہ قوم نے قبول کیا ہے۔

ن لیگ گندم کے معاملے پر عوام سے دشمنی کررہی ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ پنجاب کی عوام بھوکی مر جائیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے ایل ڈی اے کے تحت چلنے والی نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ

قانون کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ رعایت دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جو سوسائٹیز اپنی سیوریج اور سڑکیں مکمل نہیں کریں گی

انہیں نوٹس دینے جا رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ

شریف خاندان نے اپنی کرپشن بچانے کےلئے پاکستان کا قانون تبدیل کردیا۔

About The Author