پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں ڈینگی اور سموگ کی روک تھام پر یکساں توجہ دینے کی ہدایت کر دی گئی۔۔۔
چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا
ڈینگی اور سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ
گوجرانوالہ اور ملتان میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ سامنے آ رہا ہے، سموگ کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹرل کنٹرول روم نے کام کا آغاز کر دیا ہے
فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے علاقوں کی معلومات فراہم کی جا رہی ہے
چیف سیکرٹری پنجاب نے گوجرانولہ میں ڈینگی سٹاف کی بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ
سموگ کا باعث بننے والے گردوغبار سے بچنے کیلئے سڑکوں پر چھڑکاؤ کا انتظام کیا جائے۔۔۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو