لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو سموگ ایمرجنسی کیلے اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے شہری فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ
حکومت اسموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہیں کر رہی، دوران سماعت عدالت نے صوبے میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ
چیف سیکرٹری پنجاب سموگ ایمرجنسی کیلئے آج شام یا کل صبح تک اجلاس طلب کریں، جس میں سموگ کی روک تھام کے اقدامات کو حتمی شکل دے کر فوری ٹیمیں تشکیل دی
جائیں،جہاں جہاں سموگ کا باعث بننے والی فیکڑیاں اور کارخانے موجود ہیں فوری بند کر دئیے جائیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کیلئے گاڑیاں فراہم کی جائیں
، اگر ایسا نہ ہوا تو چیف سیکرٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی، عدالت نے ائیر کوالٹی جانچنے کے آلات دو ہفتوں میں خریدنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے
، فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا، ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینے کو تیار مگر یہاں کسی کے
کان پرجوں تک نہیں رینگتی، عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کے فنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کر ادا کئے جائیں
، عدالت نے عدالت کی فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم
دیا اور آئندہ سماعت پر تمام اداروں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔۔۔۔
اے وی پڑھو
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول
بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست
لاہور، سڑکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں کوڑا پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون