نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: یونین کونسلز میں سٹریٹس لائٹس لگانے کے منصوبےپر کام جاری

تیرہ کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبے کے تحت اہم شاہراہوں اور یونین کونسلز کی تمام لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا

لاہور شہر کی تمام یونین کونسلز میں سٹریٹس لائٹس لگانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر کام جاری ہے۔

تیرہ کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبے کے تحت اہم شاہراہوں اور یونین کونسلز کی تمام لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا۔

لاہور شہر ،،، جس کی دو سو چوہتر یونین کونسلز ہیں۔ کمشنر لاہور نے تمام یوسیز اور اہم شاہراہوں پر لگی لائٹس کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک متعلقہ محکموں کو سونپ دیا

جیل روڈ کے ایک سو پانچ کھمبوں پر تین سو سے زائد سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں گی جبکہ مال روڈ پر تمام لائٹس کو مکمل فعال کیا جائے گا

محمد علی جان کمشنر لاہور (منصوبہ شروع ہوچکا ہے اس گرین لاہور کمپین مین تمام محکموں کو زمہ داری دی ہے لاہور کو تمام لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا)

شہری کہتے ہیں کہ منصوبوں پر عملی جامہ پہنانے کیلئے فوری اقدامات ہوں گے تبھی فائدہ ہوگا۔ گلیوں کی سٹریٹ لائٹس کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک ہونا چاہیے

شہری (ہماری گلی میں چار ماہ سے سٹریٹ لائٹس بند ہی۔ حادثات ہوتے ہیں چوریاں ہوتی ہیں)

لاہور میں لائٹس کو ایل ای ڈی پر منتقل کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق شہر کی نو سڑکوں کی صرف چار سو سینتیس لائٹس ایل ای ڈی پر منتقل کرنے سے سالانہ ستاسی لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔

About The Author