نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کی تین شہروں کو اضلاع بنانے کی منظوری

تحصیل تونسہ، کوہسار مری اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کےلیے سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کردی

پنجاب حکومت نے تین شہروں کو اضلاع بنانے کی منظوری دے دی ہے

تحصیل تونسہ، کوہسار مری اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کےلیے سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کردی گئی ہے،، تین نئے ضلعے شامل ہونے کے بعد

صوبے میں اضلاس کی تعداد انتالیس ہو جائے گی

پنجاب حکومت نے بزدار دور میں بنائے گئے دو نئے اضلاع سمیت تین تحصیلوں کو اضلاع بنانے کی حتمی منظوری دے دی ہے

وزیر آباد ، تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کے بعد پنجاب کے اضلاع کی تعدد انتالیس ہو جائے گی

گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل ،،، وزیرآباد ،،، تین لاکھ پچاس ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے۔

انتظامی طور پر شہر کی بارہ یونین کونسلز ہیں۔ برتن سازی کی ستر کروڑ روپے سالانہ

صنعت کے لئے مشہور وزیر آباد میں لوہا، تانبا، پیتل اور ایلومینیم جیسی دھاتوں سے چھوٹے

پیمانے پر مختلف مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ کٹلری خاص کر چاقو اور

چھریوں کی صنعت بھی معاشی سرگرمی کا اہم حصہ ہے

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کو بی ضلع بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک

لاکھ پندرہ ہزار کی آبادی اور تیرہ یونین کونسلز پر مشتمل تونسہ شریف کی معیشت کا ذیادہ تر

انحصار ،، ذراعت خاص کر کپاس کی کاشت پر ہے۔ اسکے علاوہ یہاں کی مٹی اور لکڑی

سے تیار ہرنے والی مصنوعات ملک اور بیرون ملک منفرد مقام رکھتی ہے

پنجاب، کشمیر اور ہزارہ کے سنگم پر آباد راولپنڈی کی تحصیل مری کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

درختوں میں گھرے بلند وبالا پہاڑوں کی سرزمین ،، مری کی معیشت کا انحصار سیاحت پر ہے۔

مجموعی مقامی آبادی پچیس ہزار جبکہ بارہ یونین کونسلز ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تونسہ شریف، کوہسارمری اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے

کےلیے سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔

About The Author