دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

آواز فاونڈیشن پاکستان اور نیلاب راجن پور کے اشتراک سے پریس کلب جام پور کے سامنے

منعقدہ سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کی جانب سے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے

سلسلے میں منعقدہ ریلی کے اختتام پر میاں نور الہی ایڈوکیٹ عبدالقیوم عامل ایڈوکیٹ ‘آفتاب

نواز مستوئی عبدالروف بالم اخلاق خان پتافی شاہجہان لاشاری زریاب عبداللہ عاطف ممتاز شاہ

اور حسن بھٹی ننے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے کے عالمی ممالک اور اقوامِ

متحدہ کی توجہ منبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قدرتی آفات، بدامنی اور جنگوں کے خاتمے

کے لیے مشترکہ مشن شروع کریں اور اسلحے کی دوڑ کی بجائے بھوک، افلاس اور تنگ

دستی کے خاتمے کے لیے مل کر اقدامات کیے جائیں، ایک عالمی مشن تشکیل دیا جائے جو

کمزور اور غریب ممالک کے عوام کو معاشی، شعوری اور تعلیمی اعتبار سے مضبوط کر

دے عالمی معاشرہ امن و ترقی کا گہوارہ بن جائے گا، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے کروڑوں

افراد بھوک، اور المیے سے دوچار ہیں، انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے معاشی اور خوراک

کی کمی کے مسائل پیدا ہو ریے ہیں پاکستان میں بھی بھوک گھر گھر کا مسئلہ بن جائے گی ان

کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے قدرتی وسائل پر قبضہ فطرت کے خلاف ھے ان وسائل کا

فائدہ اور حق اسی ملک وقوم کو ملنا چاہیے جس ملک میں وہ وسائل موجود ہیں ، انہوں نے کہا

کہ اس نازک صورتحال میں اسلامی ممالک اور امن کے حامی ممالک کو مل کر موثر اور

ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا چاہیے ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے غریب اور ، محکوم

قوموں اور بے سہارا لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی مل سکے جبکہ صاف ستھرا ماحول،

معقول غذا و خوراک میسر آسکے تعلیم و صحت کے شعبوں پر بھر پور توجہ دی جائے تعلیم

یافتہ ہنر مند لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے ،اسی طرح غربت کے خاتمے کیلیے

موثر اقدامات کیے جائیں

About The Author