کراچی کی انتالیس یونین کونسلز میں پولیو وائرس کے پھیلاو کا خدشہ۔
سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کےمطابق کراچی میں لانڈھی
ملیرکے مقام پرسیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
پولیووائرس بلدیہ،گڈاپ،ناظم آباد اور کیماڑی میں پایاگیا ہے۔
تمام متاثر یونین کونسلز میں ہنگامی بنیادوں پر چھبیس ستمبر سے دو اکتوبر تک انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ میں گزشتہ دو سال سے پولیو وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔
ملک بھر میں رواں سال پولیو کے انیس کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟