نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک انگلینڈ تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز بیس ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

پاکستان کے پاس کپتان بابر اعظم ،،، محمد رضوان ،، شاداب خان اور حارث روف جیسے خطرناک کھلاڑی موجود ہیں

پاک انگلینڈ تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز بیس ستمبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے، پاکستان کے پاس کپتان بابر اعظم ،،، محمد رضوان ،، شاداب خان اور حارث روف جیسے خطرناک کھلاڑی موجود ہیں،، جبکہ حیدر علی اور آصف علی بطور پاور ہٹر حریف کے چھکے چھڑا سکتے ہیں، انگلش ٹیم کیخلاف کس کی کتنی پرفارمنس رہی ہے

ایشیا کپ کی شکست بھلا کر قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اتریگی

قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سرفہرست کپتان بابر اعظم ہیں، گوکہ ایشیا کپ میں وہ آوٹ آف فارم نظر آئے لیکن جب بھی وہ انگلش ٹیم کا سامنا کرتے ہیں تو ان کا بلا رنز اگلنا شروع کردیتا ہے

بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف چھیالیس کی اوسط ان کی کیرئیر اوسط سے زیادہ ہے،کپتان نے سات اننگز میں دو سو پچھہتر رنز بنا رکھے ہیں، تین نصف سنچریوں کے ساتھ پچاسی ان کا بہترین سکور ہے، ایک سو بیالیس کا سٹرائیک ریٹ کیرئر سٹرائیک ایک سو اٹھائیس اعشاریہ اکیاسی سے کئی گنا بہتر ہے

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بھی انگلینڈ کیخلاف بلا خوب چلتا ہے، ایشیا کپ کے ٹاپ سکورر کی انگلینڈ کیخلاف پانچ اننگز میں اکاون اعشاریہ پچاس کی اوسط، ایک سو انتیس کا سٹرائیک ریٹ ہے،، دو نصف سنچریوں کے ساتھ چھہتر ان کا بہترین سکور ہے، مجموعی طور پر دو سو چھ رنز بنا چکے ہیں

پاور ہٹر حیدر علی انگلینڈ کیخلاف ایک ہی میچ کھیلے ہیں جس میں وہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے، چون کی اوسط اور سٹرائیک ریٹ ایک سو تریسٹھ اعشاریہ تریسٹھ سے چون رنز بنائے، ان کی تین کیرئیر سنچریوں میں سے ایک نصف سینچری انگلینڈ کیخلاف ہے

نائب کپتان شاداب خان کی سپن انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیتی ہے، چھ میچوں میں بائیس کی اوسط سے دس وکٹیں حاصل کررکھی ہے جبکہ انگلش ٹیم کیخلاف ان کی بیٹنگ اوسط بھی چھبیس اعشاریہ پچاس ہے جو کہ کیئریر اوسط سے آٹھ فیصد زیادہ ہے

ایشیا کپ میں اپنی تیز ترین گیند بازی سے بیٹرز کو پویلن کی راہ دکھانے والے محمد حسنین کا انگلینڈ کیخلاف ریکارڈ متاثرکن ہے، تین اننگز میں نو کی اکانومی سے چار وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اکاون رنز دیکر تین وکٹیں ان کی بہترین انفرادی کارکردگی ہے

فاسٹ باولر حارث روف انگلینڈ کیخلاف پانچ میچز میں کچھ حد تک مہنگے ثابت ہوئے، وہ اب تک صرف چھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں لیکن کرکٹ ماہرین کی نظر میں شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں فاسٹ باولر انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں

About The Author