دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مفتاح اسماعیل کا دو ماہ بعد بجلی سستی کرنے کا اعلان

کہتےہیں وزیراعظم نے تین سو یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیا ہے ۔ان سے بند دکانوں پر بھی ٹیکس لگانے کی غلطی ہوگئی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ دو ماہ بعد بجلی سستی کرنے کی خوشخبری سنادی۔ کہتےہیں وزیراعظم نے تین سو یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیا ہے ۔ان سے بند دکانوں پر بھی ٹیکس لگانے کی غلطی ہوگئی۔

تین ماہ مشکل ہیں لیکن جلد بہتری آئے گی۔
آئی بی اے میں معاشی صورتحال بتاتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس نا دینے کا کلچر ہے جس سےمشکلات بڑھ رہی ہیں

اس وقت مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہےلیکن اس میں کمی لاکر دکھائوں گا۔اعتراف کیا کہ بند دکانوں پر ٹیکس عائد کردیا گیا۔

مفتاح اسماعیل،وفاقی وزیرخزانہ
((اب جب یہ ٹیکس لگا توایک ایف بی آر والوں نےاسمیں غلطی کی کہ نان ٹیکس پئیرتھےتواس پررول یہ ہےکہ ڈبل ٹیکس ہوجاتا ہےبغٖیربتائے 6 ہزار روپے ٹیکس لگادیا،، دوسری ایک بڑی غلطی میں نےکی کہ جوزیرو دکاندارکا بل مجھےمعاف کرنا چاہئیےتھا))

وزیر خزانہ نے بجلی کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔کہا 2 ماہ بعد بجلی سستی ہوگی۔ وزیراعظم نے 300 یونٹ تک فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کردئے ہیں ۔۔

مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر خزانہ
((جو فیصلہ وزیراعظم نےطےکیا ہےوہ پورےپاکستان میں یکساں طریقےسےنفاذ ہوگا،، کےالیکڑک اسمیں کوئی طریقہ نہیں ہےکہ وہ اسکونافذ نہ کرے))

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نےاپنےدور میں 5 ہزار ارب روپے قرض بڑھا دیا ۔بجلی کی پیداوار کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔۔

About The Author